چین سے درآمد کیے جانیوالے طبی آلات اور دیگر سامان کی شدید قلت

تازہ ترین

تازہ ترین

Severe shortage of medical devices and other goods imported from China

کراچی: چین سے درآمدکیے جانیوالی طبی آلات ودیگر سامان کی شدید قلت ہوگئی ہے۔چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک کو سامان کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

مارکیٹ سے بخارچیک کرنیوالے تھرما میٹرز، الکحولک سواب، مریضوں کے میڈیکیٹڈ (طبی پیمپرز) زخم پر لگائے جانیوالے سرجیکل ٹیب، کینولا، ڈرپس سیٹ، چائناکی سرنجیں،وٹامن ڈی کے انجکشن سمیت دیگرچائناکی دوائیں اور دیگر سامان ناپید ہوگیاہے۔

مزید پڑھیں :شہرقائد میں آوارہ کتوں سے شہری غیر محفوظ، 40دن میں 1300لوگوں کو کاٹ لیا

امپورٹرزکے مطابق چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں تیارکی جانے والی ہزاروں مصنوعات کی پیداوار عارضی طورپر بندکردی گئی ہے، ان میں مصنوعات میں چائناکے موبائل فونز،کراکری سمیت طبی سامان وسرجیکل آلات بھی شامل ہیں جن کی پیداوار بند ہونے کی وجہ سے درآمد بھی نہیں کی جارہی۔

Related Posts