نیب کا آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

NAB court defers Asif Ali Zaradri's indictment in Park Lane case

اسلام آباد: نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جعلی اکائونٹس کیس میں ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منظور کی تھی جس پر نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست تیار کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: نیب کا نوٹس پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کے خلاف اعلان کے بعد آیا۔ بلاول بھٹو

نیب کی درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلوں کو نظر انداز کر کے ضمانت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بعد درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

Related Posts