وزیراعظم کا معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین

تازہ ترین

imran khan naeem ul haq
imran khan naeem ul haq

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اور اپنے سب سے قریبی ساتھی نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کے انتقال پر دھچکا لگا ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کے 10 بانی اراکین میں سے ایک اور سب سے وفادار تھے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدو جہد مہں نعیم الحق ہر مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہے اور ہر طرح پارٹی کی مدد کی، گذشتہ 2 سالوں میں نعیم الحق نے ہمت اور بہادری کے ساتھ کینسر کا مقابلہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نعیم الحق آخری وقت تک پارٹی معاملات میں شامل رہے اور جب تک ممکن تھا کابینہ کے اجلاسوں میں بھی شریک ہوتے رہے، ان کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا انتقال، نماز جنازہ کراچی میں ادا کی جائے گی

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق کراچی میں انتقال کر گئے تھے وہ گذشتہ 2 سالوں سے بلڈ کینسر میں مبتلا تھے،ان کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی جائے گی جس میں وزیراعظم ،صدر مملکت سمیت متعدد سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔

Related Posts