دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو مکہ مکرمہ سے نکالنے کی تردید کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Spokesperson of Pakistan
Spokesperson of Pakistan

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے  مکہ مکرمہ میں پاکستانی تارکین وطن کی گرفتاری اور ملک بدری سے متعلق   سوشل میڈیا رپورٹس کی تردید کردی ہے، ترجمان دفتر کاکہنا کہ سعودی عہدیداروں سے رابطے میں ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبروں کے ذریعے پاکستان میں افواہیں پھیلانا افسوسناک ہے، ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کارروائی معمول کا کام ہے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کی کوششیں

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب باقاعدہ رابطے میں ہیں اور پاکستان کے قونصل خانہ پاکستانی کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے لئے مقامی قواعد و ضوابط کے تحت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہاہے۔

Related Posts