بیجنگ: کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے طبی عملے نے وائرس کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے پلازما عطیہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
چین کے شہر وہان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے متاثرہ طبی عملے کے 19 افراد نے کورونا وائرس سے متاثرہ ان افراد کو اپنے جسمانی پلازما کا عطیہ دینے کا اعلان کیا جن کی حالت تشویش ناک ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جو مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوجاتے ہیں ان کے جسم میں موجود پلازما وائرس کے خلاف بہترین قوتِ مدافعت پیدا کرنے والے اینٹی باڈیز کا حا مل ہوسکتا ہے۔
پلازما سے مراد انسانی خون کا 55 فیصد ایسا حصہ ہے جس میں خلیے نہیں پائے جاتے۔ انسانی خون سے سرخ و سفید خلیے، پلیٹ لیٹس اور دیگر خلیاتی مواد خارج کرنے کے بعد باقی بچنے والے حصے کو پلازما کہتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایسے لوگ جو کورونا وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرچکے ہیں، ان کے اجسام میں موجود قوتِ مدافعت پلازما کے ذریعے وائرس سے متاثرہ دیگر افراد میں منتقل کی جاسکتی ہے۔
Thumbs up! 19 recovered medics from #COVID19 in #Wuhan donated their plasma to critically ill patients. Experts said recovered patients might have antibodies after recovery from the epidemic, whose plasma can be used as specific treatment for critically ill patients. pic.twitter.com/eqEdwfhDTJ
— Global Times (@globaltimesnews) February 16, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل ہمسایہ ملک چین میں کورونا وائرس کے باعث مزید 110افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 775ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 1665ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 71ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 110 افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








