اسلام آباد: سانگھڑ سے تعلق رکھنے والی سونیا مری کا کہنا ہےکہ کے ڈی اے کے سابق پبلک ہیلتھ انجینئر رام چند نے انہیں سبز باغ دکھا کر ناجائز تعلقات استوار کیےاور اب انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تعلق رکھنے والی سونیا مری کا کہنا ہے مجھے انصاف دیا جائے6 سال قبل میری ملاقات سانگھڑ کے پبلک ہیلتھ انجینئر رام چند سے ہوئی جس نے اپنی ہوس پوری کرنے کےلئے مجھے سبز باغ دکھا کر اپنے جال میں پھنسا لیا۔
سونیا مری کے مطابق رام چند نے مجھ سے کہا تھا کہ میں آپ سے شادی کروں گا اور مناسب وقت دیکھ کر مسلمان بھی ہو جاؤں گااس دوران اس نے مجھے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ایک فلیٹ کرائے پر لے کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ شخص مذکورہ فلیٹ میں دو سال تک میرے ساتھ اپنی شامیں رنگین کرتا رہا اور مجھے برباد کرتا رہا اور اسی دوران رام چند کے ڈی اے میں چیف انجینئر بن چکا تھا اور بعد میں ریٹائرڈ ہو گیا اور مجھے چھوڑ دیا۔
سونیا مری نے کہا کہ جب میں نے اس سے شادی کا مطالبہ کیا تو اس نے انکار کیا جبکہ الٹا مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے کہ میں خاموش ہو جاؤں میںجس کی وجہ سے میں چھپ کر اسلام آباد پہنچ گئی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے احتجاج سندھ میں اس لئے نہیں کیا کیوں کہ مجھے مار دیا جائے گا ،مجھے انجینئر رام چند سے انصاف اور تحفظ دلایا جائے ،اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں مجبور ہو کر خود کوآگ لگا کر خود کشی کر لوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں 14سالہ لڑکی کی عصمت دری، حاملہ ہونے پر دھمکیاں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








