فلمسٹار ہمایوں سعید کی پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر تہِ دل سے مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

فلمسٹار ہمایوں سعید کی پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر تہِ دل سے مبارکباد
فلمسٹار ہمایوں سعید کی پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر تہِ دل سے مبارکباد

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید نے پاکستانی کبڈی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر تہِ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلمسٹار ہمایوں سعید نے کہا کہ کبڈی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔ میں ورلڈ کپ جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہرلاہور میں پاکستانی پہلوانوں نے تاریخ رقم کردی۔ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یادگار اور تاریخی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کبڈی کے کھیل میں پاکستان نے پہلی بار عالمی سطح کا ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ کبڈی کا فائنل میچ 2 روز قبل لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں دونوں طرف سے اچھا کھیل پیش کیا گیا۔

کھیل کے زیادہ تر حصے میں دونوں جانب متوازن زور آزمائی نظرآئی، تاہم اختتام کے قریب آ کر پاکستانی پہلوانوں نے اپنا داؤ چلا دیا اور بھارت اس کا سامنا نہ کرسکا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے بھارت کو یادگار شکست دے ورلڈ کپ جیت لیا

Related Posts