چینی کمپنی ہواوے کی امریکی حکومت کی پابندیوں کیے خلاف درخواست مسترد

تازہ ترین

تازہ ترین

huawei
huawei

چینی کمپنی ہواوے کی امریکی حکومت کی طرف سے عائدپابندیوں کیے خلاف درخواست مستردکردی گئی۔

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نےٹیکساس کی عدالت میں امریکی حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں کے خلاف آئینی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔

ٹیکساس کی عدالت کے فیڈرل جج کااپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ کانگریس نے پابندی کا احاطے کرنے والے نیشنل ڈیفنس اتھرائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) کے مطابق اپنے اختیارت کے تحت عمل کیا۔

عدالتی فیصلے پر ہواوے کے ترجمان نے کہا کہ ہم قومی سلامتی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں لیکن جو طریقہ کار امریکی حکومت نے اختیار کیااس کی وجہ سے ہواوے کے آئینی حقوق مجروح ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے کورونا وائرس کے باعث چین میں بند دفاتر کھولنا شروع کر دیئے

ترجمان کا کہنا تھا کہ 2019 میں نیشنل ڈیفنس اتھرائزیشن ایکٹ نے تحفظ کا غلط تاثر دیا، انہوں نے امریکی عدالت کے فیصلے کے باوجود مزید قانونی آپشن پر غور جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

Related Posts