خود ساختہ سوشل میڈیا اسٹار ظفر سپاری کے 2 کزن اور بھتیجا قانون کے شکنجے میں آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

خود ساختہ سوشل میڈیا اسٹار ظفر سپاری کے 2 کزن اور بھتیجا قانون کے شکنجے میں آگئے
خود ساختہ سوشل میڈیا اسٹار ظفر سپاری کے 2 کزن اور بھتیجا قانون کے شکنجے میں آگئے

راولپنڈی: خود ساختہ سوشل میڈیا اسٹار ظفر سپاری  کے 2 کزنز اور  بھتیجا قانون کے شکنجے میں آگئے، عدالت نے راشد ایوب اغوا کیس میں تینوں ملزمان کو بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کی طرف سے تینوں ملزمان کو بے گناہ قرار دئیے جانے کے بعد عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ  ملزمان کی شناخت تنویر احمد خان، دوست محمد اور منیر خان کے نام سے ہوئی۔

دوست محمد اور منیر خان آپس میں سگے بھائی جبکہ ظفر سپاری کے چچا کے بیٹے ہیں جبکہ تیسرا ملزم تنویر احمد خان منیر خان کا بیٹا ہے۔

عدالت نے تھانہ سول لائنز  کے ایس ایچ او کو تینوں ملزمان کو مورخہ 10 مارچ 2020ء تک پکڑ کر قانونی کارروائی کے لیے  پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

ملزمان کے خلاف عدالت نے ٹرائل کا فیصلہ بھی سنایا۔ ٹرائل کا فیصلہ معزز جج محمد ارشد نے سنایا۔عدالتی فیصلے میں راولپنڈی پولیس کی غلط تفتیش پر برہمی کا اظہاربھی کیا گیا ہے۔ 

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حیران کن طور پر تفتیش کاروں نے مدعیہ کے تین ملزمان کی اس کے شوہر کے اغوا میں ملوث ہونے کے واضح بیان کو نظر انداز کیا۔

ریمارکس کے دوران معزز جج نے کہا کہ مغوی کی طور خم بارڈر پر اغواہ کاروں کے چنگل سے بھاگ نکلنے اور بعد ازاں پولیٹکل ایجنٹ کا اسے سیکورٹی فورسز کے حوالے کرنے کے ثبوت موجود ہیں۔

بعد ازاں معزز عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی  رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان کا دوبارہ ٹرایل کا حکم دے دیا۔ جبکہ  تینوں ملزمان نے گزشتہ برس اپنے بزنس پارٹنر کو  21 ستمبر  کو اغوا کر لیا۔ 

ملزمان نے تھانہ سول لائنز کی حدود سے اپنے بزنس پارٹنر راشد ایوب کو مبینہ طور پر اغوا کر کے براستہ طور خم افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم مغوی کسی طرح طور خم بارڈر پر اغواہ کاروں کے چنگل سے بھاگ نکلا۔

مغوی نے ملزمان کی گرفت سے نکلنے کے بعد چھاتہ بردار فورس کے پاس پناہ لے لی۔ بعد ازاں پولیٹکل ایجنٹ طور خم نے راشد ایوب کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا۔ واقعے کا مقدمہ مغوی کی اہلیہ فاطمہ راشد کی مدعیت میں درج ہے۔ 

Related Posts