قومی احتساب بیورو میں گریڈ 20 کے 10ڈائریکٹرز کے تبادلے

تازہ ترین

تازہ ترین

NAB approves inquiry against former ministers

اسلام آباد :قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، گریڈ 20 کے دس ڈائریکٹرز کے تبادلے کر دیے گئے۔ بدھ کوچیئرمین نیب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے ڈائریکٹر مسعود عالم خان کا نیب راولپنڈی سے نیب کراچی تبادلہ کر دیا گیا ، ڈائریکٹر اظہار احمد اعوان کا نیب ہیڈکوارٹر سے نیب پشاور تبادلہ کیا  گیا۔

مزید پڑھیں: نیب نے شاہد خاقان، احسن اقبال کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

ڈائریکٹر نعمان اسلم کا نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا ، ڈائریکٹر محمد طاہر کا نیب کراچی سے نیب ملتان تبادلہ کر دیا گیا ۔

ڈائریکٹر عبد الحفیظ خان کا نیب ملتان سے نیب اسلام آباد ہیڈکوارٹر تبادلہ کر دیا گیا ، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔

Related Posts