اسلام آباد: چین یا ایران سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی ملک سے لوٹنے والے افراد کی اطلاع دینے کے لیے حکومتِ پاکستان نےرابطہ نمبر نمبر جاری کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اگر آپ یا آپ کا جاننے والا کوئی شخص حال ہی میں ایران یا چین سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی ملک سے لوٹا ہو تو اس کی اطلاع جاری کردہ نمبر پر دی جاسکتی ہے۔
وفاقی معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی ملک سے واپسی کی صورت میں اگر کوئی شخص بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری یا کورونا وائرس کی کسی بھی علامت کا شکار ہو تو برائے مہربانی 1166 پر حکومت کو اطلاع کریں۔
223/ If you or somebody you know have recently returned from China, Iran or a country where #COVIDー19 is prevalent and if there are symptoms like fever, cough, difficulty in breathing – please report by calling at 1166.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) February 27, 2020
معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک میں سے وہ آخری ملک ہے جہاں کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا۔ یہ کورونا وائرس کے خلاف ہماری مثبت حکمتِ عملی کا ثبوت ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے حملے کو روکا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کوویڈ 19 یا کورونا وائرس نامی اس وبا پر اسی صورت میں قابو پایا جاسکتا ہے جب ہم اس حوالے سے رہنما ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں اور پوری قوم وائرس کے خلاف ذمہ داری سے ردِ عمل دے۔ اس طرح ہم پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔
222/ It is not a coincidence that ???????? is a last country among its immediate neighbors to report #COVIDー19. It is a testimony to our strategy. If we continue to apply our SOPs & guidelines & if we all act responsibly we would be able to avoid wide-spread of disease in Pakistan.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) February 27, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل ہمسایہ ملک چین میں کورونا وائرس کے باعث مزید 39 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 804 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 2765 فراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 39 افراد ہلاک ہو گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








