کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنزآج 24گھنٹے کے لیے کھول دیئے جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

CNG stations re-open for 24 hours in Sindh
CNG stations

کراچی: سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنزآج صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے کھول دیئے جائیں گے،سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشن 27 فروری کو صبح 08 بجے سے 28 فروری کی صبح 8 بجے تک کے لئے کھلے رہیں گے۔

کئی ماہ کے بعد یہ پہلا ہفتہ ہوگا جب سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ 24 گھنٹوں کے لئے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سی این جی اسٹیشن دوبارہ کھل گئے، گاڑیوں کی قطاریں

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اس وقت بھی گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے مگر عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر سی این جی گیس اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گیس پریشر کو مد نظر رکھ کر آئندہ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Posts