کراچی: شہر قائد میں کوروناوائرس کے 2 مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں خوف کی فضاقائم ہے جبکہ دکانوں پر ماسک کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ بھی دیکھا جارہا ہے، ایسے میں ایک نوجوان نے شہریوں کو مفت ماسک فراہم کیے۔
نوجوان جنید شفیق کا ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ اس مصیبت میں ہم نے کسی چیز کا فائدہ نہیں حاصل کرنابلکہ فی سبیل اللہ لوگوں کی خدمت کے لیے کام کرنا ہے۔
شہری جنید شفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں خالی نفع نہیں کمانا بلکہ آخرت کے لیے بھی کوئی تیاری کرنی ہے، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس موقع کا فائدہ نہ اٹھائیں اور بطور مسلمان ہمارا کام دوسروں کی خدمت کرنا ہے نہ کہ ایسے وقت میں نفع کمانا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں نفع کمانے کا موقع میرے پاس بھی تھا لیکن میں نے یہ ماسک بیچنے کے لیے نہیں بلکہ بانٹنے کے لیے رکھے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ماسک کا ڈبہ جو پہلے تین سے چار سوکا مل رہا تھا اب وہ 17 سے 1800 تک میں مل رہا ہے۔
نوجوان نے کہا کہ کئی جگہوں پر اس وقت ماسک دستیاب بھی نہیں ہے اس لیے ہم نے اپنے پاس پڑے تمام ماسک اللہ کی راہ میں دینے کا فیصلہ کیا، ہم ماسک بیچ نہیں رہے بلکہ مفت فراہم کررہے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








