نامور پاکستانی اداکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار و اداکارحسن حیات خان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔
فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر سعدیہ غفار نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس وہ اور حسن حیات ، ایک دوسرے کو ابٹن لگاتے ہوئے نظر آئے ، مداحوں کی جانب سے تصاویر کو خوب پسند کیا گیا۔
سعدیہ کی شادی کی تقریب میں اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز بھی شریک ہوئیں، جبکہ سجل علی بھی ان کی تقریب میں آگے آگے نظر آئیں۔

سعدیہ غفار کی مہندی میں اداکارہ منال خان کے انداز کو بھی خوب پسند کیا گیا، اقرا عزیز، منال خان، رازا عباس نور اور صبور علی نے بھی ایک ساتھ تصویر لی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








