پاک بحریہ کے کموڈور طارق علی کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

تازہ ترین

تازہ ترین

Pak Navy Commodore Tariq Ali Promoted

اسلام آباد:پاک بحریہ کے کموڈور طارق علی کوریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے، ریئرایڈمرل طارق علی نے 1986 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔

ریئرایڈمرل طارق علی پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ریئرایڈمرل طارق علی پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:نیوی کے دو رئیر ایڈمرلز فیصل لودھی اور زاہد الیاس کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ریئرایڈمرل طارق علی اس وقت ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Related Posts