پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق، تعداد 6ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی : پاکستان میں جمعرات کو کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، کراچی میں ایک اور مریض میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میٹروپولیس میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے ، جس کے بعد مریضوں کی تعداد چھ ہو گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ کورونا وائرس کے نئے مریض کی عمر 69 سال ہے۔منگل کے روز پاکستان میں ایک نیا کورونا وائرس کیس رپورٹ ہوا تھا جو گذشتہ ہفتے سے ہی وطن واپس آیا تھا۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: سعودی ائیر لائن نے عمرہ زائرین کے ٹکٹ منسوخ کردئیے

سندھ حکومت نے پیر کے روز کراچی میں کورونا وائرس کے دوسرے کیس کی تصدیق کے بعد تمام تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کردی تھی۔

Related Posts