گلگت بلتستان میں مسافر بس کے دریائے سندھ میں گرنے کے باعث 20 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر بس کو یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ گلگت کے علاقے روندویلبو میں دریائے سندھ میں گرنے والی بس کے 5 افراد کوسٹر سے باہر گر کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
بس کے حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں مردو خواتین کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچ گئے۔
حکام کے مطابق بدقسمت کوسٹر بس یلبو کے مقام پر موٹر کاٹ رہی تھی کہ دریائے سندھ میں جاگری۔ کوچ نمبر ایل ای ڈی 2586 میں 25 مسافر سوار تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ تقریباً 30 افراد کو لے کر جانے والی کشتی جنازے میں شرکت کرنے والوں کو لے کر جا رہی تھی۔
اوکاڑہ میں گزشتہ برس نومبر کے دوران ملحو شیخاں کے مقام پر کشتی الٹنے کے افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے 5 مردوں اور 3 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔
مزید پڑھیں: کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








