سعودی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں ویزا سروس معطل کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں ویزا سروس معطل کردی گئی
سعودی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں ویزا سروس معطل کردی گئی

اسلام آباد: سعودی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں ویزا سروس معطل کردی گئی‘ مذکورہ فیصلہ کورونا وائرس کے خوف کے باعث لیا گیا۔

سعودی سفارتخانے  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک نیاحکم نامہ جاری نہ کیا جائے کوئی بھی سفارت خانے میں پاسپورٹ جمع نہ کرائے۔

سعودیہ واپس جانے والے 13مارچ تک سعودی سفاتخانے سے رابطہ کرسکتے ہیں انہیں آگاہ کردیا جائے گا۔

مذکورہ پابندی میں ڈاکٹرز،نرسز اور میڈیکل سے متعلقہ ویزا ہولڈر زحضرات شامل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خوف کے باعث سعودی حکومت نے اپنے شہریوں اورغیرملکی مقیم افراد کے سفر پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

Related Posts