اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 28 ہوگئی، وزیر خارجہ اور مشیر صحت نے تصدیق کردی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس تک محدود کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جس کا پہلا اجلاس کل ہوگا، اولین ترجیح مہلک مرض کو پھیلنے سے روکنا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس وقت تک پورے ملک میں کورونا وائرس کے صرف 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور تعداد زیادہ نہیں بڑھی۔