کورونا وائرس کا معاملہ‘ وزیر اعظم کا قوم سے خطاب کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Imran announces Rs200bn economic package, cuts petrol price by Rs15

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق کئے جارہے اقدامات کی میں خود ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، قوم کو بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

عوام کی صحت و تحفظ کے لیے ہم نے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے ہمارے اقدامات کو دنیا کے بہترین اقدامات قرار دے کر تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس معاملے پر قوم سے خطاب کروں گا‘ٹویٹر پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کے خطرے کا ادراک ہے، اور ہم اس سارے معاملے پر پوری طرح چوکس ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں قوم کو بتاناچاہتا ہوں کہ مذکورہ وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی نگرانی میں خود ذاتی طور پر کر رہا ہوں‘بہت جلد اس معاملے پر قوم سے خطاب کروں گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے درخواست کی کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات پرعمل کریں۔

Related Posts