کراچی:چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان فیشن ویک 2020 ملتوی کردیا گیا۔
ایف پی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فیشن ویک 2020 ملتوی کرنے کا فیصلہ ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
فیشن ایونٹ کا انعقاد 9 سے 11 اپریل کو کراچی میں کیا ہونا تھا‘فیشن پاکستان کونسل (ایف پی سی) کی چیئر پرسن ماہین خان کا کہنا ہے کہ ’عالمی وبائی صورتحال کے باعث پاکستان فیشن ویک 2020 کا دوباہ انعقاد کرنے کے لیے سال کے آخر تک صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے