کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان برقرار ہے جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 903.79 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 33 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان غالب آگیا جس سے 903.79 پوائنٹس کی کمی آئی۔ مارکیٹ 32 ہزار 781.12 پوائنٹس پر آ گئی۔
دوسری جانب آل شیئر انڈیکس میں 512.81 پوائنٹس، کے ایس ای 30 انڈیکس میں 485.76 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 714.73 پوائنٹس جبکہ آل شیئر انڈیکس میں 329.76 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 2375 پوائنٹس تک گر گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 2375.97 پوائنٹس کی مندی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی رہی جبکہ اس سے قبل 11 جولائی 2017ء کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2153 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 2375.97 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








