کراچی :محکمہ محنت سندھ کی لاپرواہی کے باعث صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ۔کراچی سمیت پورے صوبے میں فیکٹریوں میں بغیر کسی حفاظتی انتظامات ہزاروں محنت کش کام کرنے پر مجبور ہیں ۔
مزدوروں نے حکومت سندھ سے محکمہ محنت کی غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے محنت کشوں کے لیے حفاظتی کٹس فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے ۔صوبہ سندھ اس وقت کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
حکومت سندھ نے عوام کو اس وائرس سے بچانے کے لیے مختلف گائیڈ لائنز جاری کی ہیں تاہم حکومت سندھ کے محکمہ محنت کے حکام نے احکامات کو ہوا میں اڑادیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں قائم سیکڑوں فیکٹریوں میں ملازمین بغیر ماسک اور دستانوں کے اپنے کاموں میں مصروف ہیں جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے حفاظتی ماسک اور دستانوں کا انتظام یقینی بنایا جائے تاکہ ان کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس: پاکستان میں مذہبی اجتماعات ملتوی، خطبہ جمعہ محدود کرنیکا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








