وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا 5دن تک قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Will isolate myself in quarantine centre for five days: FM Qureshi

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ چین سے آنے کے بعد کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر خود پانچ روز قرنطینہ مرکز میں الگ تھلگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق وہ احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں کیونکہ وہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ چین تشریف لائے تھے۔

وزیر خارجہ کاکہنا ہے کہ خود کو الگ تھلگ کرنے کے بعد وہ اس بیماری سے متعلق اپنے ٹیسٹ کروائیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: وفاقی کابینہ کا نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں آگہی مہم چلانے کا فیصلہ

اس سے قبل منگل کے روز شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ان کے اور صدر عارف علوی کے دورہ چین کا مقصد مشکل صورتحال میں چینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

وہ دو دن کے لئے صدر کے ساتھ چین پہنچے تھے جبکہ وزیرخارجہ کے علاوہ وفد میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر اور دیگر اعلی عہدیدار بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

Related Posts