صدرِ مملکت کا اختلافی سیاسی بحث میں کمی پر تمام پارٹیوں سے اظہارِ تشکر

تازہ ترین

تازہ ترین

صدرِ مملکت کا اختلافی سیاسی بحث میں کمی پر تمام پارٹیوں سے اظہارِ تشکر
صدرِ مملکت کا اختلافی سیاسی بحث میں کمی پر تمام پارٹیوں سے اظہارِ تشکر

اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اختلافی معاملات پر سیاسی بحث میں کمی لانے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں اختلافی سیاسی بحث کم کرنے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اتحاد کیلئے اقدامات پر تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سمیت ذرائع ابلاح پر بھی مثبت تبدیلیاں دیکھ رہا ہوں جو ایک خوش آئند بات ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عظیم قومیں مشکل وقت میں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مل جل کر مضبوطی کی طرف قدم بڑھاتی ہیں جو پاکستان بھی کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیشِ نظر ملک کے تمام سیاستدانوں سے اختلافات بھُلانے کی اپیل کی۔

ٹوئٹر پر گزشتہ روز  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں نے سینکڑوں کالیں کی ہیں۔ تمام سیاست دانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اختلافات کو بھلا دیں۔

مزید پڑھیں:  صدرِ مملکت کی سیاستدانوں سے اختلافات بھلانے کی اپیل

Related Posts