لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر وزارت صحت اور این ڈی ایم اے کے لئے 8 ارب روپے جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ نے لاہور کے ایکسپو سنٹر میں 900 بستروں والے فیلڈ ہسپتال کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب بزدار نے عوام کو ضرورت کے اس وقت میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔