رشی کپور کا پاکستان میں بڑھتے کورونا وائرس پر تشویش کا اظہار

تازہ ترین

تازہ ترین

رشی کپور کا پاکستان میں بڑھتے کورونا وائرس پر تشویش کا اظہار
رشی کپور کا پاکستان میں بڑھتے کورونا وائرس پر تشویش کا اظہار

انڈیا:بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور نے پاکستان کے لئے تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ پاکستان کورونا وائرس کی وباسے لڑرہا ہے۔

رشی کپور نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو وائرس سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ، ”پاکستان کے لوگ بھی ہمیں پیارے ہیں۔ پہلے ہم ایک تھے۔ ہمیں بھی تشویش لاحق ہے۔ یہ ایک عالمی بحران ہے، کوئی انا کی بات نہیں، ہم آپ لوگوں سے محبت کرتے ہیں۔ انسانیت زندہ باد! ”۔

Related Posts