اسلام آباد: پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں خود کو دُنیا سے الگ تھلگ کرنا ضروری ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو کورونا وائرس سے بچانا چاہئے۔ خود کو الگ تھلگ کرنا اس بچاؤ کی کنجی ہے۔
اداکار شان نے کہا کہ ہمیں خود اپنی اور اپنے پیاروں کی اِس وائرس سے حفاظت کرنی چاہئے۔ ہمیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کرنی چاہئے۔
شان نے کہا کہ یہ وقت علاج کی ویکسین تیار ہونے کے لیے انتظار کا نہیں بلکہ گھروں پر رہ کر بیماری کے مزید پھیلاؤ کی روک تھام کا ہے۔
#staysafepk we must protect each other #selflockdown the key is of our main gate ,we have locked it.we must protect each other & our loved ones .we must fight this pandemic .let’s not wait to find cures let’s fight the spreading of the disease by staying home #selflockdownday1.???????? pic.twitter.com/bOiw0o2n2S
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) March 21, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام میں لوگوں سے گھر وں میں رہنے، صحتمند رہنے اور کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی۔
ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے مداحوں کے ساتھ وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے کچھ نکات شیئر کیے۔ ماہرہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ وائرس کو بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ گھر پر ہی رہیں۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








