سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی
سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی

کراچی:صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں  میں سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق ترجمان حکومتِ سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق گزشتہ روز 10 نئے مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 2 ہزار 349 افراد ہلاک ہو گئے  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 907  ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 4  لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار 349 افراد ہلاک ہو گئے

Related Posts