کورونا وائرس: ملک بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1022تک پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

17 new coronavirus cases reported in Lahore's Chah Miran vicinity

کراچی:ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1022 تک پہنچ چکی ہے‘ جبکہ اس کے علاوہ درجنوں مشتبہ کیسز بھی سامنے آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1022 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے سندھ میں 413کیسز، پنجاب میں 310کیسز، بلوچستان میں 117کیسز، گلگت بلتستان میں 81کیسز، خیبر پختونخوا میں 80کیسز جب کہ اسلام آباد میں 20 کیسزاور آزاد کشمیر میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد میں کوروناوباء کی تشخیص ہوئی ہے، 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 19 افراد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Related Posts