منڈی بہاؤالدین میں حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

Five of a family killed in road mishap in Mandi Bahauddin

منڈی بہاؤالدین :گجرات کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے قریب تحصیل پھالیہ کے علاقے چوٹ کلاں میں تیزرفتار کار ٹریلر سے ٹکرا جانے سے ایک خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی ، دو نابالغ بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق تیزرفتاری کے باعث کار کے ڈرائیور نے گاڑی کا  کنٹرول کھودیا اور کارسڑک کے کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس سے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:حادثہ ایک دم نہیں ہوتا

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی ، دو نابالغ بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

حادثے میں دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

Related Posts