اسلام آباد :سابق پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ نمل خاور سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اللہ کا “ان کے لئے سب سے قیمتی تحفہ” قرار دیا ہے ۔
سابق اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی بیوی کے ساتھ فوٹو شیئر کیا اور لکھا ، ہم نے یہ تصویر تقریبا 2 سال پہلے لی تھی جب میری فنکارہ دوست نے انتہائی خوبصورت خطاطی بنائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے قطعی طور پر اندازہ نہیں تھا کہ میری یہ دوست میری بیوی بن جائے گی اور اللہ کا میرے لئے سب سے قیمتی تحفہ ہے ۔
اللہ کا شکر ہے کہ مجھے اس خوبصورت انسان سے پیار ہوگیا ،ہماری شادی کو 7 ماہ گزر چکے ہیں اور میں آپ کے ساتھ گزارنے والے ہر سیکنڈ کے لئے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے دل کی ایموجی کے ساتھ اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار کیا اور لکھا ۔آئی لو یو نمل خاور خان۔
حمزہ علی عباسی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں، حمزہ علی عباسی آخری بار جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل الف میں سجل علی اور کبرا خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔