کورونا وائرس بے قابو، پاکستان میں کیسز کی تعداد 1373ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Coronavirus: Reality or Conspiracy?

کراچی :پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے، ملک میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1373 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبہ پنجاب نے 490کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا ہے جبکہ سندھ 441 مریضوں کے ساتھ کورونا سے متاثرہ صوبوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں کورونا وائرس کے 490 کیسزکی تصدیق کردی

ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب میں مزید کیسز کی اطلاع کے بعد 490 مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔ سندھ میں سرکاری طور پر 441 مریضوں کی اطلاع ملی جن میں 20 نئے کیسز ہیں۔

پاکستان میں ایک دن میں زیادہ سے زیادہ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے والے مریضوں کی تعداد 133 ہو گئی ہے۔

Related Posts