امریکی صدرٹرمپ نے 22 کھرب ڈالر کے اقتصادی ریلیف پیکج پر دستخط کردیے

تازہ ترین

تازہ ترین

Trump cuts off WHO funding over mismanaging COVID-19

واشنگٹن: کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے متفقہ طور پر منظور ہونے کے بعد 22 کھرب ڈالر کے اقتصادی ریلیف پیکج پر دستخط کر کے اسے قانون کی شکل دے دی۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیکج کا مقصد گنجائش سے زیادہ بوجھ تلے دبے صحت کے نظام کو وسائل فراہم کرناہے۔

اس ریلیف پیکج سے کاروباروں کو سپورٹ اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے اثرات سے مشکلات کا شکار خاندانوں کو مدد ملے گی۔

بل پر دستخط کرنے کے بعد امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’اس سے ہماری قوم کے افراد‘ورکرز اور کاروباروں کو فوری طور پر درکار ریلیف حاصل ہوگا‘۔

Related Posts