اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا

تازہ ترین

تازہ ترین

coronavirus cases raises in Islamabad

اسلام آباد :شہر اقتدار میں  کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ،اسلام آباد انتظامیہ مریضوں کے کوائف اکٹھے کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔

اسلام آباد کے پوش سیکٹروں میں کورونا وائرس پھیلنے لگا ہے ،فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق کے وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔

انتظامیہ نے شہر اقتدار کی اہم عمارتوں میں دس قرنطینہ سینٹر قائم کردیئے ہیں آئندہ ہفتے 85 مزید مریضوں کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کا امکان بھی ہے۔

مزید پڑھیں: قومی جذبے سے سرشار ہو کر عوام کیلئے کردار ادا کریں۔ فردوس عاشق اعوان

ایف الیون میں  سیکٹر جی سیون میں سیکٹر جی ایٹ میں مشتبہ مریض بھی پائے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ کو بارہ کہو میں مزید 15 نامعلوم مشتبہ مریضوں کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے ۔

Related Posts