میڈرڈ: اسپین کی شہزادی ماریہ ٹیریسا کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔ 86 سالہ شہزادی ماریہ ٹیریسا نے موت سے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس سے ثابت ہوگیا کہ انہیں کورونا وائرس لاحق ہوا تھا۔
پیرس میں 28 جولائی 1933ء کو جنم لینے والی شہزادی ٹیریسا 6 بہن بھائیوں میں سے ایک تھیں۔ اسپین کا شاہی خاندان ہاؤس آف بربن پرما کا رکن ہے جو شاہی خاندان کی ایک کیڈٹ برانچ کہلاتی ہے۔
کیڈٹ برانچ اس وقت تخلیق کی جاتی ہے جب شاہی خاندان کا کوئی کم عمر رکن جو موجودہ ورثاء میں سے ایک نہیں ہوتا، اسے زمینیں اور القابات دے دئیے جاتے ہیں۔
شہزادی ماریہ ٹیریسا کی وفات پر شاہی خاندان ، اسپین کی حکومت اور عوام تمام غمزدہ ہیں جبکہ مرحومہ شہزادی اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 24 گھنٹوں میں 769 افراد کی ہلاکت کے بعد اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 4,800سے زیادہ ہوگئی۔
دو روز قبل اٹلی کے بعد اسپین میں مرنے والوں کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر رہی، اور 4,858 افراد جان سے گئے، جبکہ مجموعی کیسوں کی تعداد بڑھ کر64,059 ہوگئی۔
مزید پڑھیں: اسپین میں 24 گھنٹوں میں 769 افراد ہلاک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








