زرتاج گل وزیر کا شہباز شریف کو 7 روز تک سماجی فاصلے کا مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

زرتاج گل وزیر کا شہباز شریف کو 7 روز تک سماجی فاصلے کا مشورہ
زرتاج گل وزیر کا شہباز شریف کو 7 روز تک سماجی فاصلے کا مشورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نےکورونا وائرس کے پیشِ نظر قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کو 7 روز تک سماجی فاصلے کا مشورہ دیا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کو مزید ایک ہفتے تک ملاقاتوں سے اجتناب کرنا چاہئے جبکہ وہ برطانیہ سے پچھلے ہی ہفتے آخرِکار تشریف لائے ہیں جہاں کورونا وائرس کافی پھیلا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دو ہفتے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت شہباز شریف پر  بھی عائد ہوتی ہے۔ نوٹنکی کو یہ ایک ہفتے بھول جائیں اور آرام فرمائیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو احتیاط سے کام لینا چاہئے۔

Related Posts