وزیراعظم عمران خان محض تین گاڑیوں کے ہمراہ بغیر کسی پروٹوکول کےمری پہنچے،پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم آمد پرمری میں سڑکوں کوٹریفک کے لیے بند نہیں کیا گیا۔
وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنےکےبعدوزیراعظم عمران خان پہلی مرتبہ مری گئے،لیکن ان کی آمد پر مری میں نہ تو ٹریفک کو بند کیا گیا نہ ہی کسی سیاح کو روکا گیا۔ بغیر پروٹوکول وزیراعظم کی مری آمد پر وہاں کےرہائشی افرادبھی حیران رہ گئے۔
اس قبل سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ہرویک اینڈپرمری جاتے تھےجہاں ان کے ہمراہ کئی گاڑیوں کا پروٹوکول ہوتا تھا جبکہ ان کی مری آمد سیاحوں اور مری کے رہائشی افراد کو بھی ٹریفک بند ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان کی مری آمد پر نہ تو ان کے ساتھ بڑا پروٹوکول دیکھنے میں آیا اور نہ ہی ان کی آمد پر مری میں سڑکوں کو بند کیا گیا جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








