نینو پارٹیکلز سے کینسر کے علاج میں مدد لی جاسکتی ہے۔طبی تحقیق

تازہ ترین

تازہ ترین

نینو پارٹیکلز سے کینسر کے علاج میں مدد لی جاسکتی ہے۔طبی تحقیق
نینو پارٹیکلز سے کینسر کے علاج میں مدد لی جاسکتی ہے۔طبی تحقیق

جدید طبی تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ نینو پارٹیکلز کو کینسر کے علاج اور تھیراپی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نینو پارٹیکلز سے مراد انتہائی باریک ترین ذرات پر مشتمل آلہ ہے جس کے گرد ایک حصاری جھلی موجود ہوتی ہے۔ اس میں موجود آئنز اور نامیاتی و غیر نامیاتی مالیکیولز اسے مکمل خلیاتی صورت عطا کرتے ہیں۔

طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نینو پارٹیکلز کے ذریعے کینسر کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔ پارٹیکلز میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ انسانی جسم میں موجود مدافعتی نظام کے ساتھ رابطہ قائم کرسکتے ہیں جس میں ٹیومر یعنی کینسر سے متاثرہ خلیے بھی شامل ہیں۔

تحقیق کے مطابق نینو پارٹیکلز کی مدد سے  کینسر کی طرف سے آنے والے ردِ عمل کو غیر متوقع طریقوں سے متاثر کیا جاسکتا ہے۔ اس سے کینسر سے متاثرہ خلیوں کا پتہ چلا کر انہیں تباہ کرنے پر تحقیق ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

محققین نے انسانی کینسر کے ایک ماڈل کے ساتھ نینو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کردہ فارمولیشنز کو متعدد بار آزمایا ہے  جس سے کراس اسپیشیز ٹشو گرافٹنگ کے ساتھ ساتھ کینسر سے متاثرہ خلیوں کو تباہ کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ 

Related Posts