کارکنان وزیراعظم کی کورونا ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں‘سیف اللہ خان نیازی

تازہ ترین

تازہ ترین

کارکنان وزیراعظم کی کورونا ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں‘سیف اللہ خان نیازی
کارکنان وزیراعظم کی کورونا ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں‘سیف اللہ خان نیازی

اسلام آباد:وزیراعظم کی جانب سے کورونا ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کردیا گیا‘ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ذمہ داران اور کارکنان کے نام خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ملک بھر میں تحریک انصاف کی تمام سطح کے ذمہ داران اور کارکنان کو کوروٹائیگر فورس کا حصہ بننے کی تلقین کی گئی۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا ٹائیگر فورس کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ملک بھر میں کارکنان اور ذمہ داران آگے بڑھ کر وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہیں۔

کارکنان اور ذمہ داران وزیراعظم کی کرونا ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں، ٹائیگر فورس میں شامل ہوکر تحریک کے کارکنان و ذمہ داران کرونا کیخلاف جہاد میں شامل ہوں۔

سیف اللہ خان نیازی نے مزید کہا کہ کارکنان اور ذمہ داران فورس میں شامل ہوتے ہوئے منظم انداز میں کوروناکے خلاف ضلعی انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں۔

Related Posts