سندھ حکومت کا جمعہ کے دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Quetta doctors call for 20-day curfew to prevent coronavirus

کراچی: سندھ حکومت نے جمعہ کے دن صوبے بھر میں سہ پہر 12 بجے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیاہے۔

با خبرذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے جمعہ کے دن پورے صوبے میں 12سے 3بجے تک سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مذکورہ فیصلے پر عملدر آمد کرانے کے لئے پولیس کے لئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

فیصلہ کرنے کی اصل وجہ جمعہ کی نماز کے اجتماعات کو محدود کرنا ہے‘ جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے علمائے کرام سے اس سلسلے میں مشاورت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث پورا ملک اس وقت لاک ڈاؤن کی زد میں ہے۔

Related Posts