خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے کیسز 214 ہو گئے، 7 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

Confirmed coronavirus cases in Pakistan surge past 2,600

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے 23 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کے پی کے میں مجموعی کیسز کی تعداد 214 ہو گئی جبکہ 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خیبر پختونخواہ کے وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ یکم اپریل کے اختتام تک صوبے میں غیر ملکی و ملکی اور مقامی طور پر 23 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

صوبائی وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے تصدیق کی کہ 23 نئے کیسز کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 214 ہوگئی جبکہ 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مردان میں اب تک 88 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا کے مطابق پشاور میں 49، کوہاٹ میں 14، ڈیرہ اسماعیل خان میں 69، سوات میں 68، ہری پور میں 36، بنوں میں 20 جبکہ ایبٹ آباد میں 18 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس پایا گیا۔ 

Related Posts