موجودہ صورتحال میں جتنا ہو سکے دوسروں کا خیال رکھیں، عائزہ خان

تازہ ترین

تازہ ترین

موجودہ صورتحال میں جتنا ہو سکے دوسروں کا خیال رکھیں، عائزہ خان
موجودہ صورتحال میں جتنا ہو سکے دوسروں کا خیال رکھیں، عائزہ خان

کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ آنے والے کل میں کورونا سے زیادہ خودکشی کے واقعات سے ڈر لگ رہا ہے، یہ وقت بہت زیادہ خطرناک ہے۔

عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہاکہ وہ جانتی ہیں کہ ہم سب کے لئے اس وقت گھروں میں رہنا اور حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی دوسروں کی مدد کے لئے باہر بھی نکلنا پڑتا ہے۔ ہمارے آس پاس بہت سے لوگ ہیں جو آنے والے دنوں کے لئے تیار نہیں ہیں۔

عائزہ خا ن نے مزید کہا کہ برائے مہربانی جس سے جتنا ہو سکے ایک دوسرے کا خیال کرے، مثبت سوچ رکھیں۔اس میں ہم سب کا فائدہ ہے۔

Related Posts