لاہور: ٹینس کے مایہ ناز پلیئر اعصمام الحق نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دور ان گھر بیٹھیں اور مختلف زبانیں سیکھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اعصام الحق نے گھرمیں اسپینش زبان سیکھنی شرع کر دی گئی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران آپ گھرمیں فارغ وقت گزارنے کے بجائے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
اعصام الحق نے کہا کہ انسان دو سے تین مہینوں میں ایک زبان آرام سے سیکھ سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر بیٹھیں اور مختلف لینگویج سیکھیں۔