اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کے نچلے اور درمیانے طبقات پر لاک ڈاؤن کے معاشی اثرات کو کم کرنے کے لئے حکمت عملی بنا رہی ہے۔
اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی رفتار کم ہورہی ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ آئندہ ہفتہ میں لاک ڈاؤن اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے بارے میں مزید فیصلے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت طبی سہولیات میں بہتری لانے کے لئے کام کر رہی ہے اور کورونا وائرس کی جانچ کی صلاحیت کو بڑھانے اور اسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ وینٹیلیٹر فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی کا عمل بدھ سے شروع ہوگا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








