اسلام آباد انتظامیہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے میں ناکام، کورونا پھیلنے کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Islamabad administration failed to implement for lockdown

اسلام آباد :شہر اقتدار کی انتظامیہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد میں ناکام ہوگئی ، لاک ڈاؤن کے نو ٹیفکیشن میں دفعہ 144 کا نفاذبھی کیا گیا تاہم کسی بھی حکم پر منظم طریقہ سےعمل درآمد نہ ہوسکا ۔

اسلام آباد میں لاک ڈاؤن پر پابندی نہ ہوسکی ،عوام معمول کے مطابق مارکیٹوں اور بازاروں میں گھوم پھر رہے ہیں،لاک ڈاؤن میں پولیس ودیگر ادارے من مانیاں کر رہے ہیں،مختلف تھانوں کی حدودمیں چھوٹی مارکیٹں روٹین کے مطابق کھولی گئی ہیں ۔

لاک ڈاؤن  کا مقصد ہر چیز مکمل بندکر دی جائے اس کے باوجود عوام ٹس سے مست نہیں ہے تاہم اسلام آباد میں لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے،مقامی تھانوں کی پولیس بھی قانونی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت کے اقدامات نمائشی ہیں۔نصرت سحر عباسی

تھانہ آبپارہ،تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ شہزاد ٹاون،تھانہ سبزی منڈی سمیت دیگر تھانوں کی حدودمیں چھوٹی مارکیٹس میں قائم دکانیں بھی کھل گئی ہیں جہاں پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن مکمل نہ کیا گیا اسی طرح نرمی کی جاتی رہی تو کورونا وائرس کی وباء پھیلنے اور مریضوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Related Posts