وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکےترجمان شہبازگل نےعہدےسےاستعفیٰ دےدیاجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کےمشیرعون چوہدری کوبھی عہدےسےہٹادیاگیا۔
پنجاب کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں ،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کےمشیراوروزیراعظم عمران خان کےقریبی ساتھی عون چوہدری کوعہدےسےبرخاست کردیاگیاہےاور ان کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلی ٰپنجاب کا مشیر بنا دیا گیا ہے،جو مشیر برائے ہارٹی کلچر اور سیاحت کے طور پر کام کریں گے۔
وزیراعظم کے قریبی ساتھی عون چوہدری کو پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد وزیراعلی پنجاب کا مشیر خاص مقرر کیا گیا تھا، عون چوہدری کا کہنا تھا کہ اس اعتماد کیلیے وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کا مشکور ہوں، میری زندگی اور خدمات پاکستان کے لیے وقف ہیں۔
دوسری جانب زیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی ہوگئے،ان کے استعفے کی وجہ وزیراعلیٰ کے ساتھ تقرر و تبادلوں پر اختلاف ہے۔ شہبازگل پنجاب حکومت کے سرگرم ترجمان سمجھے جاتے تھے اور وہ ہر محاذ پر پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دفاع کرتے نظر آتے تھے ۔
دوسری جانب اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دیدی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ نے اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دی، اسد کھوکھر آج صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








