سینئر صحافی اور ادیب احفاظ الرحمٰن طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سینئر صحافی اور ادیب احفاظ الرحمٰن طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے
سینئر صحافی اور ادیب احفاظ الرحمٰن طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے

ملک کے مشہور و معروف صحافی، ادیب اور شاعر احفاظ الرحمٰن کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا  ہے جس پر ملک کے سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

جبل پور (بھارت) میں 4 اپریل 1942ء کو پیدا ہونے والے صحافی احفاظ الرحمٰن  نے کالج کے دور میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ایوب خان کے دورِ حکومت میں علمِ بغاوت بلند کردیا۔

صحافت کے ساتھ ساتھ احفاظ الرحمٰن نے لیکچرر شپ اختیار کرکے درس و تدریس کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا۔ وہ کراچی کی صحافتی تنظیم یونین آف جرنلسٹس کے سرگرم رکن تھے۔

فوجی جرنیل ضیاء الحق کے دور میں پابندیوں کے باعث 1985ء سے 1993ء تک بیرونِ ملک رہنے کے بعد احفاظ الرحمٰن وطن واپس آئے اور روزنامہ جنگ میں میگزین ایڈیٹر کا کام کرنے لگے۔

جنگ کے ساتھ ساتھ احفاظ الرحمٰن ایکسپریس کے بھی میگزین ایڈیٹر رہے۔ بعد ازاں علالت کے باعث انہوں نے 2 سال قبل صحافت سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

گلے کے کینسر میں مبتلا احفاظ الرحمٰن کو ایک ہفتے قبل ڈاکٹروں نے جواب دے دیا جس کے بعد آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے اپنے سوگواران میں ایک بیٹا، بیٹی اور اہلیہ چھوڑی ہے۔ 

Related Posts