اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی،اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے لیے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کی جانب سے ایک کروڑ ایک لاکھ بیاسی ہزار کا چیک پیش کیا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کورونا وائرس کے خلاف قومی جدوجہد کو مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیر اعظم نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کے جذبے کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔