پاکستان میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر ارجنٹ پاسپورٹ بنانے کا سافٹ وئیر تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر ارجنٹ پاسپورٹ بنانے کا سافٹ وئیر تیار
پاکستان میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر ارجنٹ پاسپورٹ بنانے کا سافٹ وئیر تیار

اسلام آباد: پاکستان نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر ارجنٹ پاسپورٹ بنانے کا سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ سافٹ وئیر پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے تیار کیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح جلد متوقع ہے جبکہ سافٹ وئیر کے ذریعے جلد پاسپورٹ بنوانا ممکن ہوسکے گا۔ 

وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت نے ایسا سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے جس کے ذریعے ارجنٹ بنیادوں پر پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند پاکستانی گھر بیٹھے آن لائن درخواستیں دے سکیں گے۔

 ارجنٹ پاسپورٹ کی درخواست موصول ہونے پر وزارتِ داخلہ کے اہلکار سائل کو انگلیوں کے نشان لگوانے اور تصویر بنوانے کیلئے دفتر آنے کا وقت اورتاریخ ای میل کے ذریعے بتائیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد دفاتر میں سائلین کا مجمع اکٹھا کرنے سے اجتناب  اور ہنگامی پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند افراد کی فوری داد رسی کرنا ہے۔

سافٹ ویئر کے باعث کورونا وائرس کے بعد بھی دفاتر میں رش نہیں ہوگا اور وزارت داخلہ پر کام کا بوجھ نہیں بڑھے گا جبکہ سائلین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Related Posts